اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے رانا ثنا کو کرارا جواب دیا ہے۔
گزشتہ روز وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر ٹوئٹ کیا تھا کہ آؤ تو چھپ کر مت بیٹھنا اسلام آباد چڑھائی کر کے تو دکھائو
فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے ٹویٹ کا جواب ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
اپنے قد کے مطابق باتیں کیا کریں، آپ جس ڈنڈے پر بیٹھے ہیں اندر باہر بھی ہو سکتا ہے https://t.co/XMfvrOUxYx
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 4, 2022
واضح رہے کہ پشاور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی وقت حقیقی آزادی مارچ کی کال دے سکتے ہیں