اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک ہی دن میں دوسری مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔
نئی مبینہ آڈیو لیک میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ اب ہم خط کے ساتھ جو کر رہے ہیں اس کے پیچھے ایک چیز اور بھی ہے یہ ایک ہفتہ دس دن پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا۔
اس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس امریکی خط کا پوری دنیا میں بڑا اثر ہوا ہے
مبینہ آڈیو لیک میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ چین نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکہ کی مذمت کرتے ہوئے سرکاری بیان جاری کیا ہے۔
عمران خان مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام نے ہمارا ساتھ دیا اب ہم نے لوگوں کے پریشر سے ان پر دبائو ڈالنا ہے جو بھی اسمبلی جائے ووٹ ڈالنے وہ حیران ہو
ا لیکن آج جو برانڈ بنانا ہے، میر جعفر اور میر صادق، دیکھو یہ لوگوں کے ذہنوں میں فیڈ کرنا ہے،لوگوں کے ذہن پہلے ہی زرخیز ہوچکے ہیں
Cypher Conspiracy, Another audio of Imran Khan Leaked:
What we have done has created impact, now stretgy is to “Brand” & “Spoon Feed” Public on Mir Jafar and Mir Sadiq. Their (public) minds are already fertile to accept this. We have to brand them (Traitors) for Life: ImranKhan pic.twitter.com/ybIFA116NX— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 7, 2022