اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک بھر میںکل ( اتوار) کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ تقریب کو منانے کے لیے سیمینارز، کانفرنسز، میلاد اور دیگر مذاکرے کے پروگراموں سمیت متعدد سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
لوگ اپنے گھروں اور گلیوں کو سجا رہے ہیں، بازاروں کے علاوہ روشنیوں اور رنگ برنگے جھنڈوں سے سجا کرحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے احترام اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تمام بازاروں، تجارتی مراکز، سرکاری اور نجی عمارتوں کو روشن کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کے راستوں کی کلیئرنس یقینی بنائیں
دکانداروں نے رنگ برنگے سٹالز لگائے ہیں جن پر بیجز، سٹیکرز، بنٹنگز، جھنڈیوں اور بینرز کے منفرد ذخیرے ہیں جن پر نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عقیدت و احترام کے نعرے درج ہیں۔