شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہوں گے، رمیض راجہ

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور وہ رواں ماہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے لیے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں
آفریدی جولائی میں سری لنکا میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران دائیں گھٹنے میں لگنے والی انجری کے بعد سے باہر ہو گئے تھے اور ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی محروم ہو گئے تھے۔

رمیض راجہ کے مطابق میں نے شاہین کے ساتھ بات چیت کی تھی … اور اس نے کہا کہ وہ بہتر محسوس کررہا ہے
"اس نے کہا کہ وہ جلد کھیلنے کیلئے تیار ہوگا، یہ ہمارے لیے بہت اچھی خبر ہے۔”

22 سالہ پاکستان کے تیز رفتار سپیئرہیڈ رہے ہیں، جن کی تیز رفتاری اور اچھال پیدا کرنے اور پن پوائنٹ یارکر پھینکنے کی صلاحیت نے انہیں ایسا خوفناک باؤلر بنا دیا۔

راجہ نے کہا کہ وہ بائیں ہاتھ کے باؤلر کو جلد واپس ایکشن میں نہیں لانا چاہتے تھے کہ گھٹنے کی انجری مزید سنگین نہ ہوجائے

پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ گھٹنے کی انجری کافی تکنیکی اور نازک مسئلہ ہے۔

"ہمارا خیال تھا کہ جب تک وہ 110 فیصد فٹ نہیں ہو جاتا ہم کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔

"جب ہم نے بات کی تو شاہین نے کہا، میں پہلے ہی 110 فیصد ہوں، اس لیے پریشان نہ ہوں۔ میں پریکٹس میچ بھی کھیلوں گا اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے تیار ہوں گا۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔