ڈینئل سمتھ نے البرٹا کی 19ویں پریمئرکے طورپرحلف اٹھا لیا

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایڈمنٹن میں گورنمنٹ ہاؤس میں 26 منٹ کی تقریب کے بعد سمتھ باضابطہ طور پر البرٹا کی 19ویں پریمیئر بن گئیں،حلف برداری کی تقریب میں پریمیئر کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور کاکس کے ساتھیوں نے شرکت کی
اس موقع پر سلمیٰ لاکھانی نے کہا کہ انہوں نے جیسن کینی کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور سمتھ سے کہا ہے کہ وہ ان کی جگہ صوبے کا کنٹرول سنبھالیں
لاکھانی نے کہااانہیں یقین ہے کہ سمتھ اپنی بہترین صلاحیتوں کو آگے بڑھائیںگی اور میں ہمارے صوبے اور اس کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے آپ کی رضامندی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

اسمتھ نے آزادی، خاندان، عقیدے، برادری اور آزاد کاروبار کی بنیادی اقدار کے ساتھ حکومت کرنے کا عہد کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا اور کہا کہ وہ البرٹا کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں بخوبی ادا کریں گی اور لوگوں کے مسائل حل کرنےکی ہر ممکن کوشش کروں گی ان کا کہنا تھا میں طاقت اور ہمدردی کے ساتھ حکومت کروں گی اور میں البرٹن کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے خدمت کا موقع دیا۔ حلف برداری کے سمتھ نے اپنے پہلے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے البرٹا کے لیے کابینہ کے عزم اور لگن کا شکریہ ادا کیا اور تمام البرٹن کی خدمت کرنےکا عہد کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔