اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)ٹورنٹو میں مشروف ہائی وے پر منگل کو ایک کارگو ٹرک میں آگ لگ گئی۔
یہ واقعہ CNE گراؤنڈ کے قریب گارڈنر ایکسپریس وے کی ویسٹ باؤنڈ لین میں پیش آیا۔ موصول ہونے والی تصاویر کے مطابق آگ کے شعلوں میں لپٹا ٹرک واضح طور پر نظر آرہا ہے اور کارگو ایریا سے گاڑھا سیاہ دھواں بھی اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹورنٹو پولیس نے کہا کہ اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ٹرک میں آگ لگنے سے ہائی وے پر ٹریفک میں تاخیر ہوئی۔ اس واقعے کی وجہ سے جیمسن ایونیو کی طرف جانے والی ایکسپریس وے کی دو دائیں لین کو بند کر دیا گیا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹرک میں کیا تھا اور اس میں آگ کیوں لگی۔
136