اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) الیکٹرک فلائنگ کار کا تجربہ کامیاب رہا، سائنسدانوں نے اڑنے والی کار کو دبئی کے مرینا بیچ پر کامیابی سے اڑا کر اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی انجینئرز کی تیار کردہ الیکٹرک فلائنگ کار کا متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تجربے کے دوران کار نے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی جو کامیاب رہی۔
رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز کی تیار کردہ الیکٹرک فلائنگ کار مصنوعی ذہانت کے کنٹرول سسٹم سے لیس ہے، گاڑی صرف دو افراد کو لے جا سکتی ہے اور بغیر پائلٹ کے خود مختار پرواز کر سکتی ہے۔
اڑنے والی چینی کمپنی کا دعوی ہے کہ اگلے تین سے چار سالوں میں یہ گاڑی دبئی کے آسمانوں پر اڑتی نظر آئے گی۔
Dubai International Chamber hosted today the world’s first public flight of the pioneering eVTOL flying car X2 designed by Chinese electric vehicle manufacturer @XPengMotors at Skydive Dubai. pic.twitter.com/LgplPPMQD5
— Dubai International Chamber (@DxbChamberIntl) October 10, 2022