وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بدھ کے روز المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاگراں سے کنڈل شاہی جانے والی پوٹھوہار جیپ شام کولہی کے مقام پر پھسلن کے باعث 2 ہزار فٹ کی بلندی پر گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دو زخمیوں کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جبکہ مقامی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com