اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے درخواست دائر کی جس میں 62 (1) ایف کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، وہ اپنے دوروں میں ملزمان اور سزا یافتہ مجرموں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور 80 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عندلیب عباس نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران حسین نواز، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
75