اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے این اے 237 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابقپاکستان پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو این اے 237 کے ضمنی انتخاب میں شکست دی تھی
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اتوار کے ضمنی انتخاب کے دوران ‘جعلی ووٹ ڈالے۔
سندھ ہائی کورٹ سے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اتوار کو کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی
تمام 194 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 32 ہزار 567 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔