اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحاد کا اجلاس جمعہ (21 اکتوبر) کو طلب کر لیا ہے۔
اجلاس جمعہ کو چک شہزاد میں مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں ہوگا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ لانگ مارچ کو روکنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔