اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )راولپنڈی پولیس نے بدھ کو شہر کے نصیر آباد تھانے میں ایک چار سالہ بچے کے خلاف مبینہ طور پر "ایک جوڑے پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کرنے” کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔کمسن بچے احمد کے خلاف مقدمہ 337/A3 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور اسے غلام مصطفی نامی شہری نے درج کرایا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق احمد نے جوڑے پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔
چار سالہ بچے کو ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
احمد کے وکیل کے مطابق، نصیر آباد پولیس اسٹیشن نے "مقدمہ آنکھیں بند کر کے” درج کیا۔
” احمد کو سنائی گئی سزا 10 سال قید ہے۔ وکیل نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے پر راولپنڈی کے ایس ایچ او نصیر آباد تھانے اور تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
136