اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کردیا ہے کہ وہ فیصلہ چیلنج کرینگے
تحریک انصاف کےرہنمائوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی رہنمااسد عمر نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج ہی درخواست دائر کرینگے
فواد چوہدری نے اس فیصلے کے بعد کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی طرف سے اسی طرح کے فیصلے کی امید تھی
فیصلہ اداروں پر حملہ پر الیکشن کمیشن کادائرہ اختیار ہی نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن ہوتے کون ہیں ایسے فیصلے کرنے والے یہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اب انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے ۔