اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک مبینہ کارکن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے مبینہ کارکن خرم محبوب کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی لیبر ونگ مریدکے کا کارکن ہے اور عمرہ کرنے سعودی عرب آیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرا چیف الیکشن کمشنر کے لیے پیغام ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں گئے تو انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کردیا جائے گا
یادر رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کی نااہلی پر ان کے چاہنے والوں اور کارکنوں کو شدید غصہ پایا جارہا ہے جبکہ چیف الیکشن کمیشن
سکندر سلطان راجہ پر جانبداری کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔