این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)این اے 45 کرم ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری ہے جہاں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان امیدواروں میں شامل ہیں۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جمیل خان اور جماعت اسلامی (جے آئی) کے شیر محمد خان سمیت 16 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

عمران خان اور پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق اس حلقے میں 198,618 رجسٹرڈ ووٹرز – 111,349 مرد اور 87,269 خواتین – ہیں۔

ترجمان کے مطابق ووٹرز 143 پولنگ اسٹیشنز پر اپنا ووٹ ڈالیں گے جن میں سے 119 کو انتہائی حساس اور 24 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرم ارباب شفیع اللہ نے بتایا کہ این اے 45 میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انتخابی سامان کی نقل و حمل شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈیوٹی پر 2100 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او نے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ آج الیکشن کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے قواعد کی پابندی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca