اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو اپنے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مارچ آج رات تک گوندلانوالہ باغ پہنچے گا اور کل بدھ کو مارچ گکھڑ منڈی کی طرف روانہ ہوگا۔ جمعرات کی رات تک قافلہ وزیرآباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔
جمعہ کی رات تک مارچ لالہ موسی پہنچ جائے گا جبکہ پی ٹی آئی اتوار تک جہلم پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دریں اثنا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی قیادت کو بار بار خبردار کیا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے اسنیپ پولز سے متعلق پی ٹی آئی کے مطالبات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔