نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ن لیگ کے سربراہ نواز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر ر ہنمائوں نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے

نواز شریف نے ٹویٹ کیا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، میں نے وزیر داخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ”

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سیکیورٹی اور تفتیش کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر واقعے کی مذمت کی۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

آصف زرداری نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی
آصف زرداری نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور اللہ تعالیٰ سے عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرتی ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔