اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔
ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مرکزی ملزم ایسا ویڈیو بیان دے رہا ہے جیسے وہ تھانے میں نہیں بلکہ اسٹوڈیو میں بیٹھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کا پریشر ککر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔
انہوں نے ملک کا وزیر داخلہ رانا ثناء ہے تو اللہ ہی حافظ ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی شرط کے بعد پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک بڑھا دی ہے۔
آئی ایم ایف نے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوادی ہےعمران خان کا مرکزی ملزم 4وڈیوبیان ایسےدےرہاہےجیسےوہ پولیس نہیں سٹوڈیومیں بیٹھاہےسیاست کاپریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتاہےحکومت پاک فوج اورعوام کولڑواناچاہتی ہےجس ملک کاوزیرداخلہ راناثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا الله ہی حافظ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 5, 2022