چیف جسٹس اعظم سواتی معاملے پر از خود نوٹس لیں ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا ہے کہ اعظم سواتی کے معاملے پر نوٹس لیں
ٹویٹر پر سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان انسانی وقار، خاندان کی عزت اور چادر و چاردوری کی اسلامی اخلاقی اقدار پر بنایا گیا تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ "ریاست کے ہاتھوں اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ ان تمام اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے
عمران خان نے مزید کہا کہ ویڈیو کے ذریعے اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی رازداری کی خلاف ورزی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
چیف جسٹس پر زور دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی انسان کو یہ تکلیف نہیں اٹھانی چاہیے، میں چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کا از خود نوٹس لیں۔عمران خان نے مزید لکھا کہ میں پاکستان کی جانب سے مسز سواتی سے معافی مانگنا چاہتا ہوں

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca