ملک کے عدالتی، سیاسی نظام کو طاقتور گروہ نے یرغمال بنایا ہوا ہے ، فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے

سابق وزیر کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب انہوں نے وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے خلاف درج ایف آئی آر پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ملک میں موجود نظام پر مزید تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب نریندر مودی کہتے ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ پاکستان میں کس سے بات کریں تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک قومی طاقت ہے۔ تاہم عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور وزیر آباد حملے کے کیسز میں انصاف کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے بھی شکایت کنندہ کے مطالبے کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com