ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بارش کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

، آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر بارش کا 95 فیصد امکان ہے جب کہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو میلبورن میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر بارش کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر فائنل یا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوا تو مقابلہ ریزرو ڈے پر جاری رہے گا تاہم آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو موسم زیادہ بہتر نہیں ہوگا اور بارش کا پچانوے فیصد امکان ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو مقررہ دن پر مکمل کرنا ہے۔

ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق میچ کو مکمل تصور کرنے کے لیے کم از کم دس ، دس اوورز کا کھیل ضروری ہے۔

اگر بارش کی وجہ سے کھیل بالکل نہیں کھیلا گیا تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میلبورن میں بارش کے باعث تین میچز منسوخ ہوئے جب کہ ایک میچ کا نتیجہ ڈک ورتھ طریقہ پر حاصل کیا گیا تاہم آسٹریلوی موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا رنگ بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔

سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت میچ سے قبل ہی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن اس وقت موسم صاف تھا اور کھیل مکمل ہو گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com