ٹروڈو قومی یادگاری دن کی تقریب میں شرکت نہیں کرینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جمعہ کو اوٹاوا میں منعقد ہونے والی قومی یادگاری دن کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ کمبوڈیا میں منعقد ہونے والی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ .
سینئر حکام کے مطابق وزیراعظم جمعرات کی شام کو نوم پنہ میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔ہفتے سے شروع ہونے والا ایشیائی سربراہ اجلاس چار بین الاقوامی اجلاسوں میں سے پہلا اجلاس ہے جس میں ٹروڈو شرکت کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ 10 روز تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ٹروڈو انڈونیشیا میں G20 اجلاس، تھائی لینڈ میں APEC اجلاس اور تیونس میں Francophonie سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ سربراہی اجلاس ہماری ترجیحات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے اور ٹروڈو برطانیہ، امریکا اور فرانس سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com