221
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی پتیوں کی قیمتوں میں کمی کردی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ کیٹیگری ون برانڈڈ گھی کی ایک کلو قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 512 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
اسی طرح پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 2625 روپے سے کم ہو کر 2580 روپے ہو گئی، 5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کی کمی ہو گئی۔
گھی کی قیمتوں میں کمی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔