وزیرآباد واقعہ پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیرآباد واقعہ -پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے وزیر آباد واقعہ پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم وزیر آباد واقعے پر نامزد افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کریں گے ممبران اسمبلی وزیر آباد واقعے کو سپریم کورٹ میں اجاگر کریں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

300 سے زائد قانون ساز نامزد افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کریں گے۔ درخواست جو جمع کرائی جائے گی اس میں کے پی کے قانون سازوں کے دستخط ہوں گے

ذرائع کو بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے تمام اراکین اسمبلی کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کی ہے، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ایم این ایز کو بھی صبح 10 بجے متعلقہ رجسٹریوں پر پہنچنے کو کہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون سازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور اس کی رجسٹریوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca