اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا نام منگل یا بدھ تک سامنے آ جائے گا ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا
شو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر کو ہوگی، انہوں نے کہا کہ جس دن تقرری کا فیصلہ ہوا لانگ مارچ کو شدید دھچکا لگے گا۔
موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے ہیں اور انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کو مسترد کر دیا ہے۔
ایک روز قبل وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں نئے آرمی چیف کی تقرری اور ملکی آئینی معاملات پر تعطل ختم کرنے کے حوالے سے خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع صدر علوی نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر عمل کریں گے۔