اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 26نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگلا آرمی چیف کس کو بنایا جائے اس سے کوئی مسئلہ نہیں
زمان پارک میں اپنے گھر پر صحافیوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں ان کے تمام منصوبوں کو جانتا ہوں، لیکن میں آگے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ملک کے مسائل کا کوئی حل نہیں سوائے قبل از وقت الیکشن کے پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھیجے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی تاریخ ملنے کے بعد ہی بات چیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان کی کی کرپشن کی کہانیوں سے واقف ہے۔ میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرنے کے بعد بھی انہیں گھڑی کے سوا کچھ نہیں ملا اور میں گھڑی کے معاملے پر عدالت جا رہا ہوں۔”