اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لائیو سٹاک پالیسی کا مسودہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کرینگے
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب لائیو سٹاک پالیسی کا مسودہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا جائے۔
لاہور میں ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈیری فارمرز اور مویشی پال حضرات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عہدیداروں کو مشورہ دیا۔
انہوں نے لائیو سٹاک کے شعبے کے فروغ کے لیے مقامی یونیورسٹیوں سے کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کو فعال کرنے اور بورڈ میں ماہرین کو شامل کرنے کا حکم دیا۔