عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی شروع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند کر لیا گیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کرایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن کے 21 نومبر کے فیصلے پر عمل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 190 کے ساتھ 167 اور 173 کے تحت کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے، یہ کارروائیاں عمران خان کی کرپٹ پریکٹس سے متعلق ہیں۔
. الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کی بنیاد پر رکن اسمبلی کی نااہلی کو دیکھنے کا اختیار ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند ہونے کے بعد سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کے خلاف دائر توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بدعنوانی میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com