اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف کی سمری پر صدر مجھ سے مشاورت کرینگے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف کی تقرری کی سمری سے متعلق معاملات پر بات کریں گے۔
ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کی سمری سے متعلق معاملات پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطے میں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مفرور سے مشاورت کی اور وہ ایک پارٹی کے چیئرمین ہیں اور صدر ان سے سمری پر ضرور بات کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے آرمی چیف کو لے کر تشدد کرائے گا تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر آباد حملے میں شہباز شریف مکمل طور پر ملوث تھے اور نواز شریف کو بھی پتہ تھا لیکن اب بہت ہو گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگلا آرمی چیف کس کو بنایا جائے اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، 26 نومبر کو سب کے لیے سرپرائز ہوگا