جنرل باجوہ کیخلاف مہم گمراہ کن ، حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں ، فوجی ترجمان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اثاثوں کے حوالے سے باتوں کو خلاف حقائق قرار دیدیا ہے

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں سے متعلق گمراہ کن اعداد و شمار سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں۔

فوج کے میڈیا ونگ نے مزید کہا کہ یک مخصوص گروہ نے بہت چالاکی اور بے ایمانی سے جنرل باجوہ کی بہو کے والد اور ان کے خاندان کے اثاثے آرمی چیف اور ان کے خاندان سے منسوب کیے ہیں”۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعو ئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ کے خاندان سے منسوب خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ان کا خاندان باقاعدگی سے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں اور یہ کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کا خاندان بھی اپنے اثاثوں کے لیے ٹیکس حکام کے سامنے جوابدہ ہیں

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں حکومت نے جنرل باجوہ کے خاندان کی قانونی طور پر محفوظ ٹیکس معلومات لیک ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ پیر کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس کی معلومات کے غیر قانونی اور غیر ضروری لیک ہونے کا سخت نوٹس لیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔