اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حال ہی میں وزیراعظم نے 6 سینئر افسران کی سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین مقرر تھا
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی درخواست جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) بھجوا دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری طور پر استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے اپنی جلد ریٹائرمنٹ سے متعلق زبانی آگاہ کیا۔ تاہم ان کی خواہش کو مان لیا گیا اور انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی 6 سینئر افسران کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں اور وہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف بھی رہ چکے ہیں۔