جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ جنرل عاصم منیر 17ویں چیف آف آرمی سٹاف بن گئے

جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، جس کے بعد پاک فوج کے بینڈز نے فاتحہ خوانی کی۔ قومی ترانے کی دھنیں پیش کیں گئیں اور پھر قومی پرچم کو سلامی د ی گئی

تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال پہنچنے پر گارڈز نے استقبال کیا جس کے بعد تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جنرل باجوہ کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمانڈ کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا چھڑی اعزازی تلوار کے فاتح جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کی اور جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالی۔ جیسے ہی انہوں نے چھڑی ہاتھ میں لی وہ 17ویں آرمی چیف بن گئے ۔

تقریب میں جنرل عاصم منیر نے فور سٹار جنرل کے کندھے کا رینک اور کالر میڈل پہن کر شرکت کی جب کہ ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کے اہل خانہ اور وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

 

 

 

 

اس کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ سکول پروگرام کے ذریعے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

جنرل عاصم منیر، جنہوں نے شمالی علاقہ جات فورس کی بطور بریگیڈیئر کمانڈ کی 2017 کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کیا گیا تھا جبکہ جنرل عاصم کو 2018 میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

جنرل عاصم منیر لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر 2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ رہے جبکہ انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا