آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایک خوبی جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج کے 17ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے گا ئوں والوں نے ان کے بارے میں کچھ پرانی یادیں تازہ کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بچپن راولپنڈی کے علاقے ڈیری حسن آباد میں گزرا، ان کا تعلق علاقے کے معروف، مذہبی گھرانے سے ہے، عاصم منیر کا آبائی گھر ان کے سادہ طرز زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم بچپن میں محلے میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ کالج روڈ پر واقع مرکزی مدرسہ دارالتوید سے قرآن پاک حفظ کیا۔ ان کے تمام بھائی اور بہنیں بھی حافظ قرآن ہیں۔
مدرسہ  التجدید کے سربراہ حافظ نسیم خلیل نے بتایا کہ عاصم منیر کو 6 سے 7 سال کی عمر میں ادارے میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے والد نے انہیں قرآن حفظ کرایا۔
رپورٹ میں جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی پر انکے محلے دارو ںنے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گا ئوں کی ایک خاتون نے بتایا کہ عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی۔
ایک شخص نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر بھی اسی علاقے میں کرکٹ کھیلتے تھے اور بہت تیز گیند بازی کرتے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا