اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں آئندہ ہفتے تحلیل ہو جائیں گی۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ دو روز میں کابینہ کا اجلاس ہوگا جس کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں اگلے ہفتے تحلیل ہو جائیں گی کیونکہ کے پی اور پنجاب میں 20 مارچ سے پہلے انتخابات ہونے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘وہ کہتے تھے اسمبلیاں تحلیل کرو اور اب بدل گئے ہیں، رانا ثنا اور مریم اورنگزیب جو چاہیں کریں، ہم الیکشن کرائیں گے ۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے عمران خان کی ہدایت پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بھی 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے