وزیر اعظم نے فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست قبول کر لی

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض جو اس وقت کور کمانڈر بہاولپور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں نے چند روز قبل جی ایچ کیو کو اپنی درخواست بھیجی تھی۔
وزارت دفاع نے درخواست ملٹری ہیڈ کوارٹر سے موصول ہونے کے بعد منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوا دی۔
سابق اسپائی ماسٹر پاک فوج میں اعلیٰ عہدے کے دعویداروں میں شامل تھے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کے بعد انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔