اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث مالانوالی میں ڈمپر مکان سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ اور برہان سے صوابی تک ایم ون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے کوٹ مومن تک ایم 2، فیض پور سے درخانہ تک ایم 3، پنڈی بھٹیاں سے درخانہ ایم 4 جبکہ اوچ شریف موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم میں گاڑیوں کے درمیان درمیانی فاصلہ عام حالات سے زیادہ رکھیں۔
دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقو ں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے
حد نگاہ کم ہونے کے باعث سفرکرنے والوں کو شدید دشواری کاسامنا کرناپڑرہا ہے
موٹروے پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔