اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
سٹیڈیم 974 (راس ابوعبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں۔
برازیل نے جنوبی کوریا کو باآسانی 4 کے مقابلے 1 گول سے شکست دی۔
برازیل کی جانب سے وینی جونیئر نے ساتویں منٹ میں گول کیا۔
نیمار نے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے برتری کو دگنا کردیا۔
رچرلیسن نے 29 منٹ پر تیسرا گول کرکے برتری میں اضافہ کیا۔
اور 36ویں منٹ میں لوکاس پیکیٹا نے چوتھا گول کر کے برازیل کی جیت کو یقینی بنایا۔
جنوبی کوریا کی جانب سے پائیک سیونگ ہو نے 76ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی طرف سے پہلا گول کیا
شکست کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی
جکہ برازیل کی فٹبال ٹیم شاندار کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل
میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی