اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو این آر او ون اور ٹو کے تحت استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ این آر او 1 پہلے ہی قوم کو مہنگا پڑ رہا تھا اور اب این آر او 2 اور بھی شرمناک ہے
این آر او 1 اس قوم کو بہت مہنگا پڑا۔ ان دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس سالوں میں ہمارا قرض چار گنا بڑھا دیا۔ این آر او 2 اس سے بھی زیادہ شرمناک ہے۔ 1100 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ دن کی روشنی میں ڈکیتی۔۔۔
NRO 1 cost this nation dearly. The loot & plunder of these two crooked families & their associates increased our debt four times in ten years. NRO2 is even more shameful. Rs 1100 billion corruption cases are being given immunity. Daylight robbery! pic.twitter.com/rk4B8EKPYb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 6, 2022