اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے قطر میں جاری
پانچویں پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
پری کوارٹر فائنل میں پنالٹیز پر 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کو پنالٹی پر
1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ کروشین گول کیپر ڈومینیک لیویکوک نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کر
تے ہوئے جاپان کی تین پنالٹی بچائیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ 90 منٹ اور اضافی
دو ہاف کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔ جاپان کی جانب سے ڈیزن مائیڈا نے 43ویں منٹ میں
گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ کروشیا کے ایوان پیرسک
نے 55ویں منٹ میں گول کر کے گول کر دیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کر سکیں