چین کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چین نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ننگ نے ایک سوال کے جواب میں اپنی باقاعدہ بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔

 

کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی

یا د رہے کہ جمعے کو کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ ہوا جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیاتھا
ترجمان نے کہاہم حملے میں زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ما ننگ نے ریمارکس دیئے کہ چین افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور چین اپنی قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد سے نمٹنے کے لیے افغانستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔

کابل میں پاکستانی سفارتکار پر حملے کا ملزم گرفتار

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔