پریانکا چوپڑا کو ’ کالی بلی ‘ کیوں پکارا جاتا ہے؟

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑ ا سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کوئین ہیں، ان کے مداح پاکستان، بھارت سمیت دنیا بھر میںموجود ہیں ،بھارتی ادا کارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے ’بلیک کیٹ‘ کہا جاتا تھا۔

ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں تعصب کا نشانہ بننے کے بارے میں کھل کر بات کی
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘مس انڈیا بننے کے بعد جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے نہ صرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں ‘کالی بلی بھی کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

‘دوہرا معیار : پریانکا چوپڑا پر ایرانی خواتین کے لیے بات کرنے پر تنقید

پریانکا نے انٹرویو میں کہا کہ ‘مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز میں یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہوں لیکن اپنی سانولی نگت کی وجہ سے مجھے اپنی ساتھی اداکاراؤں سے دگنی محنت کرنا پڑی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگ آج بھی جلد کے رنگ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ بھارت میں برطانوی راج ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے، اس لیے یہاں کے لوگ آج بھی انگریزوں کے رنگ اور رسم و رواج کے لیے بہت کچھ مرتے ہیں۔
پریانکا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بھارت سیاہ اور سفید رنگ پر مبنی اس تعصب کو ختم کرے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca