کارکن تیاری کریں، الیکشن ہی مسائل کا حل ہے، عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چور اقتدار میں ہیں، عام انتخابات ہی تمام مسائل کا واحد حل ہیں، کارکن الیکشن کی تیاری کریں، مافیاز کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

 

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ملک تب تباہ ہوتا ہے جب طاقتور اربوں روپے چوری کرکے ملک کا پیسہ بیرون ملک بھیجتا ہے جس سے ملک کمزور ہوتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا پہلے ہی مشکل تھا۔ قوانین میں ترمیم نے اب اسے ناممکن بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہی چور حکومت میں واپس آکر خود کو چوری کا لائسنس دے چکے ہیں، جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

 

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا جب قانون کی حکمرانی ہوگی،  جب تک بڑی کرپشن نہیں پکڑی جائے گی تب تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔