ملتان ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم 202رنز پر آئوٹ ، انگلینڈ کو 181 رنز کی برتری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنا لیے، مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 281 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم ابرار احمد نے زیک کرولی کو 3 رنز بنا کر پویلین بھیج دیا۔ابرار نے ول جیکس کو 4، جو روٹ نے 21 اور بین ڈکٹ کو 79 رنز پر آٹ کیا۔ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ہی ابرار احمد نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی پہلی اننگز
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز سے میچ کا آغاز کیا تاہم پہلے سیشن میں 75 رنز پر کپتان بابر اعظم اور پھر سعود شکیل کے 63 رنز پر آٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لکیر بڑھ گئی۔ پہنچ گیا تھا.

اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، محمد علی اور زاہد محمود صفر اور فہیم اشرف 22 رنز بنا کر آٹ ہوئے جب کہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے ہرا دیا

دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمز اینڈرسن کو کیچ دے کر 63 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی شکل میں گری جب جیک لیچ نے صرف 10 رنز پر محمد رضوان کو بولڈ کردیا۔ زاہد محمود اور فہیم اشرف کی دونوں آخری وکٹیں مارک وو نے حاصل کیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔