بلاول بھٹو نے پاکستانی فیس بک صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیس بک صارفین
نئے فیچر اسٹار کی بدولت مونو ٹائزیشن کے بعد اپنی تخلیقات کا معاوضہ حاصل کر سکیں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے
سنگاپور میں میٹا (فیس بک) ایشیا پیسیفک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور میٹا کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کو ایک اور اعزاز مل گیا۔
اب پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل صارفین بھی میٹا کمپنی کی ایپ فیس بک سے اپنی تخلیقات (مواد) کو آمدنی کا ذریعہ بنا سکیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا جلد ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔
پاکستان میں مونو ٹا ئزیشن کے لیے ’’سٹارز پروگرام‘‘ بھی شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک کی مالک کمپمنی ٹوئٹر ٹکر ایپ یا فیچر متعارف کروائیگی

وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’اسٹارز پروگرام‘‘ کے تحت فیس بک پر کوئی بھی پاکستانی صارفین ، اپنی تخلیقات( مواد ) کو ویڈیوز کی شکل میں شیئر کریں اور انہیں ناظرین کے طور پر زیادہ سے زیادہ سٹار دیں۔ اس اکاؤنٹ کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو پیسے ملیں گے۔

بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
کو مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں گے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کریں گے۔

مزید پڑھیں

فیس بک کی مالک کمپمنی ٹوئٹر ٹکر ایپ یا فیچر متعارف کروائیگی

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس سہولت سے خواتین سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو گھر بیٹھے اپنی آمدنی بڑھا سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com