20دسمبر تک الیکشن کی تاریخ نہ ملی تو اسمبلیاں تحلیل کردینگے ، فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے رہنما انتخابات نہیں چاہتے اور انہیں ملک چلانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے
حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات وزیروں کی تقرری سے نہیں چلتے۔  موجودہ حکومت ملکی معاملات چلانے کی اہل نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے حکمران اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 دسمبر تک اگلے عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گے

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کے لیے حکومت پر دبا ئو ڈالنے کے لیے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا تھا

عمران خان نے الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی ، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے اور ان حکمرانوں میں یہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو کہ ایک مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا اگر پی ڈی ایم نے جلد الیکشن کی تاریخ نہ دی تو ہم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے

 

آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، فواد چوہدری

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com