396
اردو ورلڈ کنیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی گوگل صارفین کے لیے خوشخبری ، گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ آفس کھولنے کا علان کر دیا ْ۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کام شروع کر دیا گیا ہے
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ گوگل کی انتظامیہ سے جلد ملاقات کر ہیں گے ۔
دوسری جانب گوگل ایشیا پیسفک نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچیجن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروا لی ہے
وفاقی وزیر نے کہا کہ گوگل حکام سے رابطے میں ہیں وفد رواں ماہ ہی پاکستان آئے گا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان جولائی 2023 تک 5G ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا: امین الحق
انہوں نے کہا کہ گوگل حکام سے ملاقات میںپالیسی ، صارفین کے مسائل اور دوطرف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
امین الحق نے کہ گوگل اشتہارات میںمسائل سے متعلق معاملات پر صارفین کو فوری ریسپانس ملے گا
وزارت آئی ٹی کی جانب سے گوگل کو تعاون حاصل رہے گا
مزید پڑھیں