عمران خان کیخلاف 5کیسز ڈی لسٹ کردئیے گئے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 5 مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف 5 مقدمات 13 دسمبر کے لیے ڈی لسٹ کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 95 سے ڈی نوٹیفائی کر دیا

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ، عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیسز اور عمران خان کی جانب سے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کو بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

10 نومبر کوعمران خان پیش نہ ہوئے تو فرد جرم کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن

ایک بیان میں کہا گیا کہ بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ڈی لسٹ کیے گئے،   ڈی لسٹ کیے گئے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست کی بھی سماعت کرنی تھی۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل کرے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔