ن لیگ نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں،انتخابی مہم نواز شریف چلائیں گے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
الیکشن کی عوامی رابطہ مہم نواز شریف خود چلائیں گے، کون سچا اور کون جھوٹا کی جنگ تیز کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔

انتخابات کیلئے ہوم ورک شروع کریں ، نواز شریف کی پارٹی کو ہدایت

پہلے مرحلے میں ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا آغاز کردیا گیا
ورکرز کنونشن 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں پارٹی رہنما اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل ن لیگ کا بیانیہ گھر گھر پہنچانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ گھر گھر پہنچایا جائے

نواز شریف کی کسی بھی وقت پاکستان واپسی متوقع

عدالتی فیصلے اور بین الاقوامی سطح پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے اسے بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی پریس کانفرنس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
سابق وزیر اعظم نواز شریف خود انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔