اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ون مین شو کا قائل نہیں
سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں انہوں نے کہا ہم نے عمران خان کو سپورٹ کیا، سپورٹ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں
ترقیاتی کاموں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لطیف نذر نے پرویز الٰہی کو محکمہ معدنیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
ہم نے انہیں سپورٹ کیا، سپورٹ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلتا ہو ں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردینگے، عمران خان کوپرویز الہٰی کی یقین دہانی
غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہمیشہ خلوص نیت سے کام کیا، ایسے کام کیے کہ لوگ میرا پہلا دور یاد رکھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرح ہم نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی
مزید پڑھیں