کینیڈا (ویب نیوز) کینیڈا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ لوگ امیگریشن لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیں۔
کینیڈین امیگریشن کمیٹی کے رکن اور پاکستانی شہری نژاد شفقت علی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو پاکستان سے لاٹری فراڈ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جبکہ کینیڈا نے لاٹری کا کوئی نظام شروع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں امیگریشن بہت ہے لیکن لاٹری کا نظام نہیں، مجاز کنسلٹنٹس اور وکلاء کی فہرست ویب سائٹ پر موجود ہے۔
کینیڈا کا باقاعدہ امیگریشن سسٹم موجود ہے اور قانون طریقے سے لوگوں کو کینیڈاکا سفر کرایا جاتا ہے
اس کے مختلف مراحل ہیں جو کہ کینیڈا امیگریشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں
اس کے علاوہ اردو ورلڈ کینیڈا ،https://urduworld.ca/ پربھی امیگریشن کے حوالے سے تفصیلی معلومات دستیاب ہیں جس سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔کینیڈا امیگریشن لاٹری کے حوالے سے کوئی سسٹم موجود نہیں ہے اس حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے۔